پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی سامان کا معاہدہ نافذ العمل ہو گیا

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی سامان کا معاہدہ نافذ العمل ہو گیا


اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی سامان کا معاہدہ نافذ العمل ہو گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی سامان کا معاہدہ یکم مئی 2023 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ اگست 2022 میں سامان کی تجارت کے معاہدے پر ترکی کے وزیر تجارت مہمت موش اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے دستخط کئے تھے۔معاہدہ دونوں ممالک کی منتخب برآمدات کے لئے باہمی ٹیرف کی رعایتوں کو نافذ کرے گا، پاکستان نے 261 ٹیرف لائنوں کے تحت ترک مارکیٹ میں ترجیحی رسائی حاصل کی ہے جس میں روایتی اور غیر روایتی شعبوں جیسے چمڑے، چاول، کھجور، آم، کٹلری، کھیلوں کے سامان، سمندری غذا، پروسیس شدہ زرعی مصنوعات، ربڑ ٹیوب اور ٹائر، پلاسٹک اور انجینئرنگ کا سامان شامل ہے جبکہ 130 ٹیرف لائنوں پر رعایتیں ترکی کو بڑھا دی گئی ہیں جن میں کالی چائے، پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس، صنعتی خام مال اور مشینری کے پرزے، اور الیکٹرانک آلات کے حصے شامل ہیں۔ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ معاہدہ سے برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،معاہدہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے نئے مواقع کھولے گا ، سامان کی تجارت کا معاہدہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات میں ایک قابل ذکر سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برادر ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کے لئے بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

About author