
کے الیکٹرک کے بلوں پر اب ڈیجیٹل اسٹمپ لگے گی
— March 23, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) کے الیکٹرک کے بلوں پر اب ڈیجیٹل اسٹمپ لگے گی تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بلوں پر ڈیجیٹل اسٹامپ کا نظام متعارف کروا دیا ہے اس اقدام کی بدولت صارفین اپنی رقم کی ادائیگی کا ڈیجیٹل ثبوت رکھ سکیں گے، جس کے ریکارڈ تک رسائی کے ای لائیو اَیپ، ویب سائٹ اور واٹس ایپ سروس پورٹل کے ذریعے حاصل ہوگی اعلامیے کے مطابق صارفین کے کسی بھی ماہ کے ادا شدہ بل کے اوپر بائیں کونے پر ایک سبز ا سٹمپ ہوگی، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ تمام واجبات ادا کردیے گئے ہیں اگر کوئی صارف اپنے واجبات قسطوں میں ادا کررہا ہے تو بل کے اوپر بائیں جانب نیلے رنگ کی ا سٹمپہوگی جو اس بات کی علامت ہے کہ رواں ماہ کی رقم وصول ہوگئی ہیں۔ اس وقت 10 لاکھ سے زائد صارفین ڈیجیٹل ذرائع سے کے الیکٹرک کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں یوٹیلیٹی صارفین کے رجحان میں نمایاں تبدیلی دیکھ رہی ہے اور کل ادائیگیوں کا تقریباً 62 فیصد متبادل ڈیلیوری چینلز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔