
فرانس میں پارلیمانی کمیٹی نے ریٹائرمنٹ کی عمر کا قانون منظور کرلیا
— March 16, 2023
پیرس ( اے آئی اے ) فرانس میں پارلیمانی کمیٹی نے ریٹائرمنٹ کی عمر کا قانون منظور کرلیا تفصیلات کے مطابق فرانس بھر میں پنشن اصلاحات کیخلاف گزشتہ تین ماہ سے جاری ہڑتالیں اور لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہروں کے باوجود بدھ کوارکان اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں مشہور آرٹیکل 7 کو منظور کرلیا گیا ہے قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کی قانونی عمر کو 62 سے 64 سال کردیا جائے گا ۔ قومی اسمبلی میں جمعرات کو ہونے والی حتمی ووٹنگ کے لیے مشترکہ مشترکہ کمیٹی (سی ایم پی) میں معاہدہ ضروری ہے۔ قانونی عمر کو 62 سے 64 تک ملتوی کرنے کے لیے آرٹیکل 7 کو اپنایا گیا۔ دوسری جانب بدھ کے روز بھی فرانس کے شمالی شہر لیلی سے لیکر جنوبی شہر مازیلے تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے