
قائد اعظم ہائوس ، لائبریری اور میوزیم کو بہتر بنانے کا منصوبہ
— March 16, 2023
کراچی (اے آئی اے ) قائد اعظم ہائوس ، لائبریری اور میوزیم کو بہتر بنانے کا منصوبہ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے قائد اعظم ہائوس میوزیم ( فلیگ اسٹاف ہائوس ) کا دورہ کیا، انھوں نے میوزیم کے مختلف شعبے دیکھے اور میوزیم میں جناح لائبریری اور آڈیو ویزیول سینٹر کے قیا م اور میوزیم کوبہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے بورڈ آ ف مینجمنٹ قائد اعظم میوزیم کے سینئر وائس چیئرمین لیاقت مرچنٹ ،سیکریٹری کموڈور ریٹائرڈ صدید اے ملک ،میوزیم اور محکمہ ثقافت کے افسران بھی مو جو د تھے، کمشنر کراچی کو بتا یا گیا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی، شخصیت اور پاکستان کے قیام کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لئے حکومت سندھ نے لائبریری اور میوزیم کو بہتر بنانے کا جا مع منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت پبلک لائبریری بنائی جائے گی ، لائبریری کا نام جناح لائبریری ہوگا،لائبریری میں قائد اعظم اور تحریک پاکستان سے متعلق انگریزی اردو اور سندھی زبان میں شائع ہونے والی کتابیں اور دستاویزدستیاب ہونگی آڈیو ویزیول سینٹر میں قائد اظم کی زندگی اور شخصیت اور تحریک پاکستان کے بارے میں ڈاکیو مینٹریز اور فلمیں دکھائی جائیں گی اور آگاہی کے لئے سیمینار منعقد ہو ں گے۔