
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ورلڈ بینک کا اعلیٰ سطح وفد مشترکہ طور پر پرتگال کا دورہ کریگا
— March 11, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ورلڈ بینک کا اعلیٰ سطح وفد مشترکہ طور پر پرتگال کا دورہ کریے گا تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ورلڈ بنک کا ایک اعلی سطح کا وفد 12 سے 18 مارچ تک مشترکہ طور پر تگال کا دورہ کرے گا دورے کا مقصد ورلڈ بنک کے مستقبل میں کراچی میں پانی اور سیوریج کےمنصوبوں میں معاونت اور تربیت فراہم کرنا ہے پاکستان سے وفد میں ممبر واٹر بورڈ و و ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نجم احمد شاہ ،سی ای او واٹر بورڈ سید صلاح الدین احمد، ممبر واٹر بورڈ وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی،آئی ٹی کنسلٹنٹ واٹر بورڈمحمد قطب علی خان اور پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ واٹر بورڈ سیدہ معصومہ رضوی شامل ہونگے ورلڈ بنک کی چار رکنی ٹیم شرکت کے لئے واشنگٹن سے پہنچے گی۔