نادرا نے شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کیلئے نئی منفرد سروس متعارف کرا دی

نادرا نے شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کیلئے نئی منفرد سروس متعارف کرا دی


اسلام آباد (اے آئی اے ) نادرا نے شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ،کیلئے نئی منفرد سروس متعارف کرا دی تفصیلات کے مطابق شہریوں کی ذاتی معلومات کے یقینی تحفظ کی جانب اہم قدم بڑھاتے ہوئے نادرا نے ایک نئی منفرد سروس’’اجازت آپ کی‘‘ متعارف کرا دی جس کی بدولت ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار اب شہریوں کے اپنے ہاتھ میں ہو گا اس جدید ترین سروس کی بدولت شناختی کارڈ کی تصدیق متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائے گی اور اس طرح شہری کا حساس ڈیٹا ہمہ وقت مکمل طور پر محفوظ رہے گا،نئی سروس کی بدولت اب شہریوں کی ذاتی اور خاندانی معلومات صحیح معنوں میں شہریوں اپنی کی ملکیت بن جائیگی اور بلااجازت رسائی ناممکن ہو گئی ، نادرا اب شناختی معلومات کے تحفظ کے روایتی طریقوں سے ڈیجیٹل رضامندی پر مبنی جدید ترین نظام کے دور میں داخل ہو چکا ہے

About author