وزیر اعلی سندھ کو  پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کرنے کی منظوری

وزیر اعلی سندھ کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کرنے کی منظوری


کراچی (ااے آئی اے ) جامعہ این ای ڈی نے وزیر اعلی سندھ کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کرنے کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو جامعہ این ای ڈی کی سینڈیکیٹ نے پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان سے قبل ہی ایک خصوصی جلسہ تقسیم اسناد یونیورسٹی میں منعقد ہوگا جس میں صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلراور گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کریں گے

About author