غیر ہنر مند محنت کشوں کو ہر آجر کم از کم 25 ہزار روپے ماہانہ اجرت دینے کا پابند قرار

غیر ہنر مند محنت کشوں کو ہر آجر کم از کم 25 ہزار روپے ماہانہ اجرت دینے کا پابند قرار


کراچی (ا اے آئی اے ) غیر ہنر مند محنت کشوں کو ہر آجر کم از کم 25 ہزار روپے ماہانہ اجرت دینے کا پابند قرار تفصیلات کے مطابق منی مم ویجز بورڈ سندھ کی سفارش پر حکومت سندھ نے غیر ہنر مند محنت کشوں کی کم از کم اجرت 25 ہزارروپے ماہانہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کا اطلاق یکم جون 2022 سے ہوا تھا ۔ منی مم ویجز بورڈ سندھ کے گذشتہ روز جاری اعلامیہ کے مطابق کم از کم اجرت ایکٹ 2015 کے تحت ہر آجر اس پر عملدرآمد کا پابند ہے اور غیر ہنر مند محنت کشوں کو کم از کم اجرت 25 ہزارروپے ماہانہ ادا کرنا ہو گی۔ اعلامیہ کے ذریعے صوبہ سندھ کے تمام آجروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کم از کم اجرت25 ہزار روپے ماہانہ کی ادائیگی کے حوالے سے غیر ہنر مند ورکرز کی آگاہی کے لئے تصدیقی بیان کو فیکٹری کے احاطے کے باہر ایک مناسب سائز کے بینر یا بورڈ کے ذریعے نمایاں یا ڈسپلے کریں

About author