پی آئی اے اور پاکستان ریلوے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان پی

پی آئی اے اور پاکستان ریلوے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان پی

کراچی ( اے آئی اے ) پی آئی اے اور پاکستان ریلوے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان تفصیلات کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر اتوار 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لیے ہو گا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی وزارت ریلوے اور ہوابازی نے بھی جہاز اور ٹرین کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ پاکستان ریلوے کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے اسی طرح پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز کے کرایوں میں بھی 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر اتوار 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لیے ہو گا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) سے بھی کہا ہے کہ وہ نجی ایئرلائنز سے کرایوں میں کمی کے لیے بات کرے، نیز تمام صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے بھی کرایے کم کروائیں

About author