قومی ائیر لائن کے بعد از حج آپریشن کا آغاز

قومی ائیر لائن کے بعد از حج آپریشن کا آغاز


کراچی ( اے آئی اے ) قومی ائیر لائن کے بعد از حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت دو پروازیں حجاج کرام کو لے کر جدہ سے پاکستان پہنچ گئیں تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جمعرات کو علی الصبح جدہ سے کراچی اور دوسری پی کے 739 جدہ سے لاہور پہنچی ہے ترجمان کے مطابق 14 جولائی کو قومی ائیر لائن کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی ، لاہور ، ملتان ، اسلام آباد اور پشاور کے لیئے شیڈول کی گئیں ہیں پی آئی اے کا حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، حج آپریشن کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے بعد از حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا

About author