بارش کے سبب کراچی سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر

بارش کے سبب کراچی سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر

کراچی ( اے آئی اے ) طوفانی بارش کے سبب کراچی سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں طوفانی بارش کے سبب تاخیر ہو رہی ہے پاکستان ریلوے نے کراچی سے ٹرینوں کی روانگی کے موجودہ اوقات سے بھی آگاہ کیا ہے پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق آج پاکستان ایکسپریس دن 1:00 بجے کے بجائے رات 9:00 بجے ، علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2:00 بجے کے بجائے رات 11:00 بجے روانہ ہو گی جبکہ قراقرم ایکسپریس دوپہر 3:30 کے بجائے شام 6:00 بجے، جبکہ تیزگام ایکسپرس شام 5:30 بجے کے بجائے رات 1:30 بجے روانہ ہو گی

About author