
اقوام متحدہ کا دنیا کو بدتر موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے وارننگ سسٹم تشکیل دینے پر زور
— March 25, 2022جنیوا ( اے آئی اے ) اقوام متحدہ کا دنیا کو بدتر موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے وارننگ سسٹم تشکیل دینے پر زور تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے دنیا کو بدتر موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے 5 سال کے اندر وارننگ سسٹم تشکیل دینے پر زور دیا ہے تیسری دنیا ، ترقی پذیر ممالک اور جزائر پر مشتمل ممالک ایسے وارننگ سسٹم سے محروم ہیں افریقا کی 60 فیصد آبادی کو ایسے کسی نظام کی سہولت حاصل نہیں ہے دنیا بھر کا احاطہ کرنے و الے وارننگ سٹم کی تنصیب پر ڈیڑھ ارب ڈالرز لاگت کا تخمینہ ہے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیٹریز نے کہا کہ اس منصوبے کی رونمائی موسموں کے عالمی دن کی مناسبت سے ہوگی مجوزہ موسمی نظام سے دنیا بھر کے لوگوں کو بارشوں ، سیلابوں ، طوفانوں ، زلزلوں سمیت قدرتی آفات کا پیشگی علم ممکن ہوجائے گا عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ قدرتی آفات کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا