پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی لائسنس فیس بڑھادی

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی لائسنس فیس بڑھادی

لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی لائسنس فیس بڑھادی ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی لائسنس فیس میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق مطب ، ہومیوپیتھک کلینک کی لائسنس فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کردی گئی ہے نرسنگ میٹرنٹی ہومز ، فیملی فزینشنز کلینک لائسنس فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار ، ڈینٹل کلینک کی لائسنس فیس 20 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کردی گئی ہے پتھالوجی لیب کی لائسنس فیس 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق کلیکشن سینٹرز والی لیبز کی لائسنس فیس 15 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردی گئی ہے جبکہ ایکسرے ، ایمجنگ سینٹرز کی فیس بھی 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردی گئی ہے کاسمیٹک ، لائپوسیکشن کلینک کی لائسنس فیس 25 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کردی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کی لائسنس فیس 25 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کردی گئی ہے اور 300 سے زائد بستر والے نجی اسپتالوں کے لائسنس کی فیس 8 لاکھ کردی گئی ہے

About author