المصطفیٰ ٹرسٹ آنکھوں کے ڈیڑھ لاکھ آپریشن مکمل کرچکا ہے ،عبدالرزاق ساجد

المصطفیٰ ٹرسٹ آنکھوں کے ڈیڑھ لاکھ آپریشن مکمل کرچکا ہے ،عبدالرزاق ساجد

مانچسٹر ( اے آئی اے ) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق ساجد نے کہا ہے کہ المصطفیٰ ٹرسٹ اب تک آنکھوں کے ڈیڑھ لاکھ آپریشن مکمل کر چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر دورے کے دوران کیا انہوں نے کہا انسانیت کی خدمت ہمارا فرضِ اولین ہے لاہور میں ہمارا فری آئی ہسپتال روزانہ کی بنیاد پر مستحقین کے آپریشن کر رہا ہے اور اس سے پہلے مریض کا شوگر، ہیپاٹائٹس اور خون ٹیسٹ بھی فری کیا جاتا ہے برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر مانچسٹر میں ہونے والی تقریب میں اس ادارے کے چیف ایگزیگٹو افسر مقصود احمد او بی ای ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ پبلک ریلیشنز خالد حسین ،ممتاز بزنس مین بلال چوہدری اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر آف یوکے پروگرام اینڈ نیبر فرسٹ مقصود احمد او ای بی ،پی ٹی آئی مانچسٹر کے معروف رہنما آصف بٹ کے علاوہ دیگر کمیونٹی افراد بھی شریک ہوئے

About author