
رقوم کی منتقلی کیلئے اب موبائل نمبر ہی کافی ہوگا
— February 4, 2022اسلام آباد ( اے آئی اے ) رقوم کی منتقلی کیلئے اب موبائل نمبر ہی کافی ہوگا تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے نیانظام متعارف کرادیا ہے اب لمبا چوڑا اکاؤنٹ نمبر اور ڈھیروں تفصیلات یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی رقم بھیجنے اور منگوانے کیلئے موبائل نمبر ہی کافی ہوگا بینک دولت پاکستان نے بینک سربراہان کو سرکلر کے ذریعے پاکستان کے فوری ادائیگیوں کے نظام راست کے دوسرے مرحلے میں فرد سے فرد کو فنڈ ٹرانسفر اور سیٹلمنٹ کی سہولت شروع کرنے کی اطلاع دی ہے اب صارف اپنے انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر یا اپنے راست شناخت کے ذریعے کسی بھی اکاؤنٹ کے ساتھ لین دین کرسکیں گے