
بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی وزیراعظم کے مشیر احتساب و داخلہ مقرر
— January 26, 2022اسلام آباد ( اے آئی اے ) بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی وزیراعظم کے مشیر احتساب و داخلہ مقرر تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی کو مشیر احتساب اور داخلہ مقرر کردیا ہے کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 93 کی شق ایک کے تحت وزیراعظم پاکستان کی سفارش پپر بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی کو وزیراعظم کا مشیر برائے احتساب اور داخلہ مقرر کردیا ہے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کی تقرری کا نفاذ فوری طور پر ہوگا وزیراعظم کے سابق مشیر داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا