Breaking News
January 28, 2023 - سوِلائزیشن اسکول نارتھ ناظم آباد میں طالبعلم کو اردو زبان بولنے پر سزا ، کمیٹی قائم
January 25, 2023 - بجلی بریک ڈائون کی وجہ سے کراچی شہر کو 64 کروڑ گیلن پانی کمی کا سامنا
January 23, 2023 - آواری گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین بہرام ڈی آواری انتقال کرگئے
January 18, 2023 - جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی پروگرام سے روک دیا گیا
January 18, 2023 - سینئر صحافی مدثر مرزا کی یاد میں تعزیتی اجلاس آج کراچی پریس کلب میں ہوگا
January 18, 2023 - کے فور منصوبے کی تکمیل میں واپڈا سے بھرپور تعاون کرینگے ، ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
January 18, 2023 - حضرت فاطمہ زہرا سلام‌ اللہ علیہا بلند پایہ سیرت و کردار کی مالک تھیں ، مولانا حسن رضا
January 14, 2023 - پارلیمنٹ احاطے میں سوشل میڈیا انفلونسرز، یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد
January 14, 2023 - پاکستان میں پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز
January 14, 2023 - پاکستان میں 5 ڈجیٹل بینک قائم کرنے کے لیے این او سی جاری
کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا ٹرانزیکشن اسٹرکچر منظور

کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا ٹرانزیکشن اسٹرکچر منظور

اسلام آباد ( اے آئی اے ) کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا ٹرانزیکشن اسٹرکچر منظور تفصیلات کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بورڈ نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے 201 ارب روپے کے ٹرانزیکشن اسٹرکچرکی منظوری دے دی ہے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے نجی شعبے کو کم از کم ریونیو گارنٹی دی جائے گی۔ کرائے اور دیگر ذرائع سے آمدن کے لیے سرکلر ریلوے اسٹیشنوں پر کمرشل امور شروع کرنے کا حق بھی دیا جائے گا منصوبے کا مقصد میٹروپولیٹن سٹی کو قابل اعتماد، محفوظ اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے منصوبے میں 43 کلومیٹر کا دوطرفہ ٹریک اربن ریل ماس ٹرانزٹ سسٹم کی 3 سال میں تعمیر شامل ہے جس سے ساڑھے 4 لاکھ مسافروں کو یومیہ سفری سہولیات میسر آئیں گی منصوبے کی 33 سالہ رعایتی مدت کے اختتام تک مسافروں کی 10 یومیہ آمدورفت متوقع ہے یہ منصوبہ الیکٹرک ٹرینوں کا استعمال کر ے گا اور ہفتے میں 7 دن اور دن میں 17 گھنٹے کام کرے گا اس میں 30 اسٹیشنوں کی تعمیر شامل ہے وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ یہ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ، حادثات ، وقت کی بچت اور صنفی مساوات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا واضح رہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ 739 ارب روپے کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے اجلاس میں شامل حکام کے مطابق بورڈ کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ نفع بخش نہیں ہوگا اور اسے نجی شعبے کے لیے نفع بخش بنانے کے لیے بڑی مقدار میں سبسڈیز دینی ہوں گی اس کے علاوہ منصوبے سے مالیاتی، ڈیفالٹ ، انٹرفیس اور ڈیمانڈ رسک جیسے خطرات بھی جڑے ہوئے ہیں

About author