Breaking News
January 28, 2023 - سوِلائزیشن اسکول نارتھ ناظم آباد میں طالبعلم کو اردو زبان بولنے پر سزا ، کمیٹی قائم
January 25, 2023 - بجلی بریک ڈائون کی وجہ سے کراچی شہر کو 64 کروڑ گیلن پانی کمی کا سامنا
January 23, 2023 - آواری گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین بہرام ڈی آواری انتقال کرگئے
January 18, 2023 - جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی پروگرام سے روک دیا گیا
January 18, 2023 - سینئر صحافی مدثر مرزا کی یاد میں تعزیتی اجلاس آج کراچی پریس کلب میں ہوگا
January 18, 2023 - کے فور منصوبے کی تکمیل میں واپڈا سے بھرپور تعاون کرینگے ، ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
January 18, 2023 - حضرت فاطمہ زہرا سلام‌ اللہ علیہا بلند پایہ سیرت و کردار کی مالک تھیں ، مولانا حسن رضا
January 14, 2023 - پارلیمنٹ احاطے میں سوشل میڈیا انفلونسرز، یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد
January 14, 2023 - پاکستان میں پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز
January 14, 2023 - پاکستان میں 5 ڈجیٹل بینک قائم کرنے کے لیے این او سی جاری
لاہور میں ٹرام چلانے کیلیے پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر منصوبہ مکمل کرے گی

لاہور میں ٹرام چلانے کیلیے پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر منصوبہ مکمل کرے گی

لاہور ( اے آئی اے ) لاہور میں ٹرام چلانے کیلیے پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر منصوبہ مکمل کرے گی تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹرام چلانے کے لیے حکومت پنجاب اب نجی سرمایہ کاروں کی مدد حاصل کرے گی کینال روڈ پر ٹرام چلانے کیلئے 69 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے بھاری بجٹ نہ ہونے پر پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر منصوبہ مکمل کرے گی اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چند روز قبل ٹرام منصوبے پر بریفنگ دی گئی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ کی لاگت ، فنڈنگ سے متعلق بھی آگاہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے کی تکمیل پر رائے دی ہے کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس چلائی جائے گی ٹرام سروس پر روانہ 40 ہزار افراد سفر کریں گے ایل ڈی اے حکام کے مطابق 19 کلومیٹر ٹرام سروس ٹریک کی تعمیر پر 3 سال میں مکمل ہوگی اور پنجاب حکومت 40 سال تک نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے یہ منصوبہ چلا سکے گی

About author