
پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے لاہور تک مال بردار گاڑی کا آغاز کردیا
— January 24, 2022کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے لاہور تک مال بردار گاڑی کا آغاز کردیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور تک مال بردار گاڑی کا آغاز کردیا ہے نئی مال بردار گاڑی براہ راست کراچی پورٹ سے مال اٹھا سکے گی پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی پورٹ تا لاہور تک مال بردار گاڑی کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وزیر پورٹ علی زیدی نے شرکت کی نئی مال بردار گاڑی براہ راست کراچی پورٹ سے مال اٹھا سکے گی جس کے لیے ساڑھے تین کلو میٹر ٹریک تیار کیا گیا ہے