
آزاد کشمیر پولیس انسان دوست پولیس ہے ، سیاحوں کا بیان
— January 24, 2022اسلام آباد ( اے آئی اے ) آزاد کشمیر میں شدید برفباری میں پھنس جانے کے بعد بحفاظت واپسی پہچنے والے سیاحوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر پولیس انسان دوست پولیس ہے شدید برفباری میں سیاحوں کے پھنس جانے کی اطلاع پر آزاد کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت پہنچے اور ہمیں اور ہمارے خاندان کو بچایا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا سیاحوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران سید وحید علی گیلانی ایس ایس پی ضلع پونچھ آزاد کشمیر خود ہماری گاڑیوں کو دھکے لگاتے رہے شدید برفباری میں ہم گاڑیوں میں بیٹھے تھے اور ایس ایس پی سید وحید علی گیلانی ہماری گاڑیوں کو دھکے لگا کر محفوظ مقام پر منتقل کر رہے تھے سیاحوں نے ایس ایس پی سید وحید علی گیلانی ان کی ٹیم اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے سیاحوں نے آزاد کشمیر ٹورسٹ پولیس کی بھی تعریف کی ہے