دھابیجی سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی شروع

دھابیجی سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی شروع

دھابیجی ( اے آئی اے ) دھابیجی سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے سبب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی پھٹنے والی لائنوں کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے بعد دھابیجی سے شہر کو پانی کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی نے کے الیکٹرک کو اس کا ذمہ دار ٹھرایا تھا کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ترجمان کے مطابق 21 موٹروں میں سے 19 موٹریں اسٹارٹ کر دی گئی ہیں اور مزید دو موٹریں بھی چند گھنٹوں میں اسٹارٹ کر کے سو فیصد پانی کی سپلائی شہر کو شروع کر دی جائے گی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ چیف انجینئر کے مطابق لائنوں کے خالی ہونے کے سبب شہر کے تمام علاقوں میں بیک وقت پانی کی سپلائی ممکن نہیں ہے

About author