قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت بحال کردی

قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت بحال کردی

اسلام آباد ( اے آئی اے ) قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت بحال کردی تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت کو بحال کر دیا ہے قطری حکومت کی طرف سے باقائدہ تحریری احکامات جاری کردیئے گئے اور پالیسی بھی متعارف کرادی گئی متعارف کروائی گئی پالیسی کے تحت قطر نے پاکستانیوں کے لئے ٹورسٹ ویزا کی آن ارائیول سہولت کا اعلان کردیا ہے ، قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو آن ارئیول ٹورسٹ ویزہ دیا جائے گا اس حوالے سے کورونا منفی رپورٹ ساتھ لانا ہوگی بڑوں کیلئے کورونا ویکسی نیشن جبکہ بچوں کیلئے پولیو ویکسی نیشن کی شرط ہوگی ، آن ارائیول ویزہ کیلئے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی پاکستانیوں کے پاس 6 ماہ تک کا ویلڈ پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ ہونا ضروری ہے سفر کے خواہش مند افراد کو قطر حکومت کی آن لائن www.ehtraaz.gov.qa پر اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی

About author