شاہ لطیف تھانہ کے ایس ایچ او کو ان کی گاڑی چوری ہونے پر معطل کردیا گیا

شاہ لطیف تھانہ کے ایس ایچ او کو ان کی گاڑی چوری ہونے پر معطل کردیا گیا

کراچی ( اے آئی اے ) شاہ لطیف تھانہ کے ایس ایچ او کو ان کی گاڑی چوری ہونے پر معطل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق کراچی ضلع ملیر تھانہ شاہ لطیف کے ایس ایچ او نیک محمد کھوسہ کو ان کی 70 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی چوری ہونے پر معطل کردیا گیا ہے گذشتہ روز ایس ایچ او شاہ لطیف نیک محمد کھوسہ کی کی طرف سے ان کی گاڑی چوری ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں بعد ازاں معلوم ہوا ایس ایچ او شاہ لطیف نیک محمد کھوسہ کی گاڑی چوری نہیں ہوئی ہے بلکہ مذکورہ گاڑی شو روم مالکان ادائیگی پوری نہ ہونے پر لے گئے تھے شاہ لطیف تھانہ کے ایس ایچ او کہنا تھا کہ رقم ادا کردی گئی ہے جبکہ شو روم کے مطابق رقم پوری ادا نہیں کی گئی ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق شاہ لطیف تھانہ کے ایس ایچ او کو گاڑی دلوانے والے افراد نے ادائیگی مکمل نہیں کی ہے حساس اداروں نے جانچ شروع کردی کہ 70 لاکھ کی گاڑی شاہ لطیف تھانہ کے ایس ایچ او کو کس نے دلوائی تھی

About author