کے الیکٹرک کراچی شہر میں پانی کی عدم فراہمی کا ذمہ دار ہے ،  ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ

کے الیکٹرک کراچی شہر میں پانی کی عدم فراہمی کا ذمہ دار ہے ، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ

کراچی ( اے آئی اے ) کے الیکٹرک کراچی شہر میں پانی کی عدم فراہمی کی ذمہ دار قرار تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے کے الیکٹرک کو شہر میں پانی کی عدم فراہمی کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 10 سے 12 جولائی کے درمیان 4 بریک ڈاؤن ہوئے اور بجلی معطل ہونے سے 72 انچ کی 3 سپلائی پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا ہے ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے کہا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 21 واٹر پمپس کو بند کرنا پڑا پمپنگ اسٹیشن بند ہونے سے کراچی کو یومیہ 177 ملین گیلن پانی فراہم نہیں ہوسکا ہے متاثرہ لائنوں کی مرمت کے بعد بھی شہر کو پانی کی فراہمی کے لیے 72 گھنٹے کا وقت درکار ہوگا تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلا بریک ڈاؤن 10 جولائی کی رات 10 بجکر35 منٹ پرہوا ، دوسرا بریک ڈاؤن 11 جولائی کی رات 2 بجکر45 منٹ پر ہوا ، تیسرا اور چوتھا بریک ڈاؤن 12 جولائی صبح 5 بجکر50 منٹ اور 9 بجکر55 منٹ پر ہوا کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی سے کے الیکٹرک حکام کو فوری آگاہ کیا ہے لیکن اب تک ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے

About author