سعودی عرب کی چینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو آنے کی اجازت

سعودی عرب کی چینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو آنے کی اجازت

ریاض ( اے آئی اے ) سعودی عرب کی چینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو آنے کی اجازت تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو مملکت میں آنے کی اجازت دے دی ہے موصولہ اعلاعات کے مطابق سعودی عرب نے ابھی تک چینی ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے سعودی عرب میں منظورشدہ ویکسین میں فائزراور آسٹرا زینیکا شامل ہیں جبکہ سعودی حکام نے موڈرنا اور جوہنسوں ویکسین کی بھی منظوری دے رکھی ہے ایک رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے پی سی آرٹیسٹ منفی رپورٹ کی شرط برقرار رکھی ہے ، سعودی عرب آنے والوں کوملک میں منظورشدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانی ہوگی جس کے مطابق چینی ویکسین کی 2 خوراکوں کیساتھ ایک بوسٹرخوراک لگوانی ہوگی

About author