ایس ایم منیر نے قلت آب کی وجہ سے کراچی میں انڈسٹری بند کردی

ایس ایم منیر نے قلت آب کی وجہ سے کراچی میں انڈسٹری بند کردی

کراچی ( اے آئی اے ) ایس ایم منیر نے قلت آب کی وجہ سے کراچی میں انڈسٹری بند کردی تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف صنعتکار ایس ایم منیر نے پانی کی شدید کمی کے باعث کراچی میں اپنی لیدر انڈسٹری بند کردی ہے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹر ی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر پانی نہ ملنے کی وجہ سے کراچی سے انڈسٹری شفٹ کررہے ہیں ایس ایم منیرکا کہنا ہے کہ سالانہ 20 سے 25 کروڑ روپے کا پانی خریدنا پڑرہا ہے اتنا مہنگا پانی خرید کر کاروبار کرنا اب ممکن نہیں رہا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی لائنوں میں نہیں آتا ہے لیکن پیسوں سے ٹینکرز دستیاب ہیں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹر ی ( کاٹی ) کے صدرسلیم الزماں نے کہا ہے کہ مزید 10 سے 15 فیکٹریاں بند ہونے جارہی ہیں ،فیکٹریاں بند ہونے سے نہ صرف ایکسپورٹ متاثر ہوگی بلکہ بیروز گاری بھی بڑھے گی ان کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان نے یوٹیلٹیز کی فراہمی میں عدم تسلسل کے ماحول سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی صنعتیں کراچی سے منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اگر ایسا ہوا تو یہ معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا

About author