پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا 15 جولائی کوشٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا 15 جولائی کوشٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا 15 جولائی کوشٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان تفصیلات کے مطابق پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان فارما انڈسٹری نے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ادویات کے کاروبار سے وابستہ تاجروں پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے 15 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جبکہ 19 جولائی سے غیر معینہ مدت ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ، یہ اعلان چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن صلاح الدین شیخ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ گزشتہ روزکیمسٹ کنونشن کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ 236 جی اور 236 ایچ ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے تو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے سکتے ہیں

About author