سندھ پولیس نے وزیراعظم پورٹل کی طرز پر شکایتی نظام بنانے کا فیصلہ کرلیا

سندھ پولیس نے وزیراعظم پورٹل کی طرز پر شکایتی نظام بنانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ پولیس نے وزیراعظم پورٹل کی طرز پر شکایتی نظام بنانے کا فیصلہ کیا ہے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر نے وزیراعظم پورٹل کی طرز پر شکایتی نظام بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو صوبے بھر میں کام کرے گا انہوں نے کہا سندھ بھر میں سینٹرلائزڈ سسٹم بنا رہے ہیں سندھ پولیس کو مکمل آئی ٹی بیس پر ہونا چاہیے سب سے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک ہونا چاہیے ، شہری صرف ایک شکایت کرے گا جو ہر کوئی دیکھ سکے گا، سسٹم میں درخواست متعلقہ محکمے تک پہنچائی جائے گی ، ایچ آرایم آئی ایس سسٹم تھانوں کی سطح تک اپڈیٹ ہونا چاہیے ، اپڈیٹ نہ ہونے پر ایس ایچ او سے ڈی آئی جی تک کے خلاف ایکشن ہوگا اور پولیس ویلفیئر کو بھی سینٹرلائزڈ سسٹم پر لارہے ہیں ، اگر پولیس اہلکار شہید ہو گیا تو ورثا پریشان نہیں ہوں گے انہیں جگہ جگہ جا کر درخواستیں نہیں دینا پڑیں گی ایک ایپلی کیشن فارم بھریں گے اور ان کو فون کال آجائے گی آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ سندھ پولیس مختلف اہم پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے سب سے پہلے شعبہ تفتیش کا منظم میکنزم بنایا جائے گا کیس کس مرحلے میں ہے ، اگلی پیشی کب ہے پتا ہونا چاہیے ، کون افسر پیشی پر گیا کون نہیں گیا سسٹم پر ہونا چاہیے معلومات سینٹرلائزڈ سسٹم پر موجود ہونے سے بہتری آئے گی ، پہلے تفتیشی افسر کو پتا ہوتا تو دوسرے کو پتا نہیں ہوتا تھاجب کیس کا فالو اپ موجود ہوگا تو پراسیکیوشن میں بھی مدد ملے گی

About author