عبدالستار ایدھی کی پانچویں برسی

عبدالستار ایدھی کی پانچویں برسی

کراچی ( اے آئی اے ) عبدالستار ایدھی کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق نامور سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے عبدالستار ایدھی 1928ء میں بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947 میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے جس کا آغاز انہوں نے 1951 میں ایک ڈسپنسری قائم کرکے کیا عبدالستار ایدھی نے اسپتال اور ایمبولینس خدمات کے علاوہ ایدھی فاؤنڈیشن نے کلینک ، زچگی گھر ، معذوروں کےلیے گھر ، بلڈ بینک، یتیم خانے ، لاوارث بچوں کو گود لینے کے مراکز ، پناہ گاہیں اور اسکول قائم کیے جو آج بھی عوامی خدمت کررہے ہیں سال 1980 کی دہائی میں حکومت پاکستان نے انہیں نشان امتیاز سے نوازا جب کہ پاک فوج نے انہیں شیلڈ آف آنر کا اعزاز دیا اور 1992 میں حکومت سندھ نے انہیں سوشل ورکر آف سب کونٹی ننیٹ کا اعزاز دیا بین الاقوامی سطح پر 1986 میں عبدالستار ایدھی کو فلپائن نے رومن میگسے ایوارڈ دیا اور 1993 میں روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں پاؤل ہیرس فیلو دیا گیا بابائے خدمت عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016 کو گردوں کے عارضے میں مبتلا ہوکر 88 برس کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئے تھے جن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا ایدھی صاحب کی قائم کردہ ایدھی فاؤنڈیشن آج بھی پاکستان سمیت دنیا کےکئی ممالک میں انسانیت کی خدمت کے فرائض سرانجام دےرہی ہے

About author