کراچی میں ہیلتھ سٹی کا قیام شہریوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہوگا ، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی میں ہیلتھ سٹی کا قیام شہریوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہوگا ، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں ہیلتھ سٹی کا قیام شہریوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہوگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں منگھو پیر ہیلتھ سٹی کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ منگھوپیر لیپروسی اسپتال سے ملحق 34 ایکڑ زمین پر ہیلتھ سٹی کا قیام کراچی کے شہریوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہوگا کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر طبی مراکز کی کمی ہے ، صحت کے شعبے میں جتنا کام کیا جائے کم ہے سول سوسائٹی اور فلاحی ادارے اس نیک کام میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مدد کر رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر میں کام کرنے والے فلاحی اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منگھوپیر میں کے ایم سی کے پاس 34 ایکڑ پر مشتمل قیمتی زمین موجود ہے جسے لینڈ گریبرز سے بچا کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں ایک مکمل علاج معالجے کا بڑا مرکز قائم کیا جا سکے اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن خالد خان ، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر عبدالحمید جمانی ، لیپروسی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آصف عثمان ، سینئر منیجر الخدمت منظر عالم ، جے ڈی سی کے ظفر عباس ، سیلانی ویلفیئر کے یوسف لاکھانی ، کراچی کڈنی ڈیزیز ایسوسی ایشن کے صدر مسعود نواب ، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ریحان یاسین ، ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹر وسیم خان ، فیضان گلوبل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر رضوان احمد ، سابق سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی ، انڈس اسپتال کے نمائندے اور دیگر بھی موجود تھے

About author