پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید آلات سے لیس کیا جائے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید آلات سے لیس کیا جائے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید آلات سے لیس کیا جائے ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ایک غیر معمولی جنرل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ( پی آر سی ایس ) پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوسائٹی کی صلاحیتوں کو مزید وسعت اور انسانیت کی خدمت کے لئے اس کی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے ، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی قدرتی آفات سمیت ملک میں کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے جدید آلات اور تکنیک سے خود کو پوری طرح لیس کرے گورنر نے مزید کہا کہ لوگوں کو ہنگامی اور تباہی کی صورتحال میں نمایاں کردار کے لئے پی آر سی ایس سے بڑی توقعات وابستہ ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تنظیم کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مناسب انداز میں لوگوں کی توقعات کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرے گی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی صورتحال کے دوران لوگوں کی مشکلات کے خاتمے میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، صحت اور نگہداشت ، نوجوانوں اور رضاکارانہ جذبات اور امیج بلڈنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے مزید اقدامات پر زور دیا ہے

About author