جامعہ کراچی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے مابین معاہدہ

جامعہ کراچی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے مابین معاہدہ

کراچی ( اے آئی اے ) جامعہ کراچی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے مابین معاہدہ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبا کی سہولت کیلئے این ٹی ایس لاجسٹک سے معاہدہ
کیا گیا ہے جامعہ کراچی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی مفاہمتی یادداشت کے مطابق این ٹی ایس لاجسٹک جامعہ کراچی کے طلبہ کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے الیکٹر ک گاڑیاں فراہم کرے گی جس کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 تا 23 سیٹوں پر مشتمل مختلف الیکٹرک گاڑیاں چلائی جائیں گی اوران گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا جامعہ کراچی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے مابین معاہدے سے نہ صرف طلبہ کو بہتر سفری سہولیات میسرآئیں گی بلکہ فضائی آلودگی کم کرنے میں بھی مددملے گی الیکٹرک گاڑیوں کی موجودگی کو تمام داخلی دروازوں پر یقینی بنایاجائے گا اور ان گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ یونٹ اور پارکنگ کے لئے جامعہ کراچی جگہ مختص کرکے دے گی جامعہ کراچی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے چیف ایگزیکٹوآفیسر محمد عمرنعمان نے دستخط کئے ہیں

About author