وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی ، اسلام آباد کیمپسز میں آن لائن تدریس ہوگی

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی ، اسلام آباد کیمپسز میں آن لائن تدریس ہوگی

کراچی ( اے آئی اے ) وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی اسلام آباد کیمپسز میں آن لائن تدریس ہوگی وفاقی اردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 31واں اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے تدریسی و دیگر معاملات زیرِ غور لائے گئے وفاقی اردو یونیورسٹی میں ہائبرڈ سسٹم کے تحت تدریس کا عمل جاری تھا لیکن کورونا وائرس کے حالیہ بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی اور اسلام آباد کیمپسز میں آن لائن تدریس ہوگی

About author