پاکستان میں نئی قومی تعلیمی پالیسی کیلئے مسودہ تیار ، 23 مارچ کو جاری ہوگا

پاکستان میں نئی قومی تعلیمی پالیسی کیلئے مسودہ تیار ، 23 مارچ کو جاری ہوگا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان میں نئی قومی تعلیمی پالیسی کے لئے مسودہ تیار کر لیا گیا ، 23 مارچ کو جاری ہوگا تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں اور ٹیکنیکل اداروں کیلئے نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے جو 23 مارچ کو جاری کیا جائے گا نئی قومی تعلیمی پالیسی میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سے لے کر یونیورسٹی تک کی تعلیم کا احاطہ ہے ، سکولوں کی سطح پر ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بھی پالیسی گائیڈ لائنز شامل ہیں۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی یکساں تعلیمی پالیسی کا نفاذ کیا جائے گا نئی قومی تعلیمی پالیسی کے ابتدائی مسودے کی تیاری کیلئے پاکستان بھر سے ماہرین تعلیم اور ماہر ین مضامین سے آرا لی گئی ہیں وزارت تعلیم کے تحت نئی قومی تعلیمی پالیسی کا نفاذ رواں سال سے ہی کیا جائے گا

About author