سندھ میں کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات

سندھ میں کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ میں کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق 15 اپریل تک ہوگا جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز میں بوفے کھانا کھلانے پر پابندی ہوگی ، ہوٹل ، ہالز میں انڈور ڈائننگ پر پابندی جبکہ آوٹ ڈورڈائننگ اور ہوم ڈلیوری کی سہولت موجود ہوگی ، سندھ میں دفاتر میں پچاس فیصد سٹاف کو بلایا جائے گا، دفاتر میں 50 فیصد عملے کو کام کی اجازت جبکہ آدھا عملہ گھر سے کام کرے گا شادی کی تقریب 300 مہمانوں کے ساتھ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی ، پبلک مقامات ، سرکاری ، نجی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے

About author