بی کام امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 18 مارچ تک توسیع کردی گئی

بی کام امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 18 مارچ تک توسیع کردی گئی

کراچی ( اے آئی اے ) بی کام امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 18 مارچ تک توسیع کردی گئی جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 18 مارچ2021ء تک توسیع کردی گئی ہے بی کام سال اول ودوم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6250 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 10400 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں امتحانی فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جا سکتے ہیں

About author