پی ڈی ایم نے گیلانی کو چیئرمین سینیٹ الیکشن کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کردیا

پی ڈی ایم نے گیلانی کو چیئرمین سینیٹ الیکشن کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کردیا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پی ڈی ایم نے گیلانی کو چیئرمین سینیٹ الیکشن کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کردیا تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) نے نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ الیکشن کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا ہے یہ فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سینیٹر یوسف رضاگیلانی ، محمود خان اچکزئی ، آفتاب شیر پاؤ، عثمان کاکڑ ، نو نتخب سینیٹر ساجد میر ، اے این پی کے میاں افتخارحسین اور راجہ پرویز اشرف بھی شریک ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے سیّد یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا جس کے بعد مسلم لیگ ( ن ) اور عوامی نیشنل پارٹی نے سابق وزیراعظم کے نام پر اتفاق کر لیا اجلاس کے دوران اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی حالات پر غور کیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چار روز بعد چیئرمین سینیٹ کے انتخابات ہونا ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کریں

About author