وائس چانسلر جامعہ کراچی نے شعبہ سماجی بہبود میں ڈیجیٹل لائبریری کاافتتاح کر دیا

وائس چانسلر جامعہ کراچی نے شعبہ سماجی بہبود میں ڈیجیٹل لائبریری کاافتتاح کر دیا

کراچی ( اے آئی اے ) وائس چانسلر جامعہ کراچی نے شعبہ سماجی بہبود میں ڈیجیٹل لائبریری کاافتتاح کر دیا تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی میں ڈیجیٹل لائبریری کاافتتاح کر دیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل لائبریری کا قیام ناگزیر ہوگیا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں پوری دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گامزن ہے ، ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہونے کے لئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا بھی ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ سماجی علوم معاشرے میں مختلف اظہار رائے پیش کرنے کا کردار ادا کرتے ہیں جس سے معاشرے کی ترقی ممکن ہوتی ہے، مذکورہ لائبریری سے ریسرچرز کو تحقیق کے لئے مواد کی دستیابی میں آسانی ہوگی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے ڈیجیٹل لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ شعبہ سماجی بہبود کو مذکورہ لائبریری سے معاشرتی مسائل کی نشاندہی اور حل پر مبنی تحقیق کو نہ صرف ایوان بالاتک بلکہ معاشرے کی بہبود کے لئے کام کرنے والی قومی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں تک پہنچانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا ہے کہ مستند اور قابل اعتماد معلومات تک رسائی معیاری تحقیق کیلئے ناگزیر ہوتی ہے اور اس کے بغیر ایک اچھی تحقیق کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے سماجی علوم میں تحقیق با معنی ہونی چاہئے جو انسانی سماجی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکے

About author