طبی معاملات میں ماہرین صحت کی رائے کو اولیت حاصل ہے ، مفتی تقی عثمانی

طبی معاملات میں ماہرین صحت کی رائے کو اولیت حاصل ہے ، مفتی تقی عثمانی

کراچی ( اے آئی اے ) طبی معاملات میں ماہرین صحت کی رائے کو اولیت حاصل ہے ان خیالات کا اظہار معروف اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے مقامی اور بین الاقوامی ماہرین صحت نے 2 روزہ ساتویں بین الاقوامی ذیابیطس اور رمضان کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ذیابیطس ، بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ رمضان کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے اپنے معالجین سے مشورہ کریں اور اپنی دواؤں کی خوراک اور اوقات کار میں تبدیلی لائیں تاکہ وہ محفوظ طریقے سے رمضان کے جسمانی و روحانی فوائد سمیٹ سکیں اور اگر ڈاکٹر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی مریض کی حالت ایسی نہیں کہ وہ روزے رکھ سکے تو انہیں اپنے معالج کی ہدایت پر عمل کرنا چاہیے پروفیسر اینڈریو بولٹن کا کہنا تھا کہ اس سال رمضان کے مہینے کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ یہ مبارک مہینہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران آرہا ہے ، امید ہے کہ ماہرین صحت کورونا وائرس کی وبا اور رمضان میں محفوظ طریقے سے روزے رکھنے کے حوالے سے دنیا کے کروڑوں لوگوں کو مفید مشورے دیں گے اس موقع پر انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن کے موجودہ صدر پروفیسر اینڈریو بولٹن، فیڈریشن کے نومنتخب صدر پروفیسر اختر حسین، ڈاکٹر محمد حسنین، ڈاکٹر جمال بالقادر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط، پروفیسر یعقوب احمدانی اور ڈاکٹر سیف الحق نے بھی خطاب کیا ہے

About author