سندھ میں اساتذہ کے تبادلوں ، تعیناتی کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے ، سعید غنی

سندھ میں اساتذہ کے تبادلوں ، تعیناتی کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے ، سعید غنی

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ میں اساتذہ کے تبادلوں ، تعیناتی کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو ، ڈی جی ایم اینڈ ای شاہ میر بھٹو اور دیگر افسران بھی شریک تھے اجلاس میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش ہونیوالی اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی پر بھی غور کیا گیا وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ پالیسی کے اجرا کے بعد اساتذہ گھر بیٹھے موبائل یا کمپیوٹر سے اپنی درخواست دے سکتے ہیں تاہم اساتذہ کے تبادلوں کی درخواست صرف ان اسکولوں میں منظور کی جائے گی جہاں ضرورت ہو گی۔ وزیر تعلیم نے افسران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ جس طرح یہ پالیسی مرتب کی گئی ہے اس میں ہم نے ای ٹرانسفر کے طریقہ کار کو اساتذہ اور بچوں کی تعداد مدنظر رکھتے ہوئے 3 حصوں میں تقسیم کیا ہے ، پہلے وہ اسکول ہیں جہاں اساتذہ کی تعداد ضرورت سے زیادہ ہے ، دوسری کیٹیگری میں اساتذہ کی تعداد ضرورت کے مطابق ہے اور تیسری وہ جہاں اساتذہ کی تعداد ضرورت سے کم ہے سعید غنی نے کہا کہ اب ہمیں تیزی سے کابینہ کی منظوری کے بعد ای ٹرانسفر کے تحت اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد پوری کرنے کی کوشش کرنی ہے وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتی کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا محکمہ تعلیم سندھ کا انقلابی قدم ہے کوشش کی جائے گی جہاں ضرورت سے زیادہ اساتذہ ہیں ان کا تبادلہ وہاں کیا جائے جہاں اساتذہ کی کمی ہے

About author