
دابے جی کی انسان دوست شخصیت واجد علی شاہ انتقال کر گئے
— February 20, 2021دابے جی ( اے آئی اے ) دابے جی کی انسان دوست شخصیت واجد علی شاہ انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق دابے جی کی انسان دوست شخصیت اور علاقے کی معروف شخصیت سید سلطان علی شاہ کے بیٹے واجد علی شاہ انتقال کر گئے واجد علی شاہ گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے اور کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے علاقہ مکینوں کے مطابق واجد علی شاہ ایک بہترین انسان تھے اور ان کا شمار انسان دوست شخصیات میں ہوتا تھا واجد علی شاہ کے انتقال پر ضلع ٹھٹہ کے مختلف حلقوں کی جانب سے اظہار رنج و غم کرتے ہوئے ان کی درجات کی بلندی کی دعا کی گئی ہے