Breaking News
March 6, 2021 - وائس چانسلر جامعہ کراچی نے شعبہ سماجی بہبود میں ڈیجیٹل لائبریری کاافتتاح کر دیا
March 6, 2021 - وزیراعلیٰ نے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک تفویض کر دیئے
February 28, 2021 - طبی معاملات میں ماہرین صحت کی رائے کو اولیت حاصل ہے ، مفتی تقی عثمانی
February 23, 2021 - سندھ میں اساتذہ کے تبادلوں ، تعیناتی کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے ، سعید غنی
February 21, 2021 - سندھ انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن بنانے کے احکامات جاری
February 21, 2021 - کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو الائونس نہ دینے کا فیصلہ
February 21, 2021 - صارفین کے ساتھ روابط رکھنے کیلئے پی ٹی سی ایل نے واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیا
February 20, 2021 - دابے جی کی انسان دوست شخصیت واجد علی شاہ انتقال کر گئے
February 20, 2021 - علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فاصلاتی نظام کیلۓ نئی پالیسی تشکیل دیدی
February 19, 2021 - آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے دفتر میں سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق کیلئے خصوصی سیل قائم
آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے دفتر میں سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق کیلئے خصوصی سیل قائم

آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے دفتر میں سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق کیلئے خصوصی سیل قائم

کراچی ( اے آئی اے ) آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے دفتر میں سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق کیلئے خصوصی سیل قائم تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے دفتر میں سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق سے متعلق خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے جو کمپیوٹرائز سسٹم ، نادرا اور سی آراو سے منسلک ہوگا سیکیورٹی گارڈز کو بھرتی سے قبل تصدیقی سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا گزشتہ روز کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے دفتر میں سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق کیلئے خصوصی سیل کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق نہیں کی جاتی تھی یہ سیل نادرا اور سی آر او سے منسلک ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 60 ہزار سے زائد پرائیویٹ گارڈز ہیں ، 57 سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق کی گئی ، 3 کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ، پولیس 5 ماہ سے فری رجسٹریشن کی پالیسی پر چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں سیکیورٹی گارڈز کی تعداد پولیس سے زیادہ ہے ، اسٹریٹ کرائمز کی شرح وہی ہے جو ماضی میں تھی، کیس رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے جرائم زیادہ نظر آرہے ہیں اس موقع پر چیئرمین سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن میجر (ر) منیر احمد نے کہا کہ 80 فیصد سیکیورٹی گارڈز عام شہری ہوتے ہیں ہم ہر گارڈ کو 3 روز کی ٹریننگ کراتے ہیں اور 10 راؤنڈ فائر کرائے جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی کمپنیاں بھی اپنے طور پر سیکیورٹی گارڈ ز کو تربیت فراہم کرتی ہیں

About author