
عمران منیار سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر
— February 8, 2021کراچی ( اے آئی اے ) عمران منیار سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عمران منیار کو سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کا نیا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے ایس ایس جی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی عمران منیار کی بطور ایم ڈی تقرری کی توثیق کردی ہے جس کے بعد عمران منیار نے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں عمران منیار ملٹی نیشنل اور پبلک کمپنیز کی سربراہی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ہیڈ آفس آمد پر سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کی سینئر انتظامیہ نے عمران منیار کا خیرمقدم کیا اور انہیں سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ہے