Breaking News
March 6, 2021 - وائس چانسلر جامعہ کراچی نے شعبہ سماجی بہبود میں ڈیجیٹل لائبریری کاافتتاح کر دیا
March 6, 2021 - وزیراعلیٰ نے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک تفویض کر دیئے
February 28, 2021 - طبی معاملات میں ماہرین صحت کی رائے کو اولیت حاصل ہے ، مفتی تقی عثمانی
February 23, 2021 - سندھ میں اساتذہ کے تبادلوں ، تعیناتی کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے ، سعید غنی
February 21, 2021 - سندھ انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن بنانے کے احکامات جاری
February 21, 2021 - کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو الائونس نہ دینے کا فیصلہ
February 21, 2021 - صارفین کے ساتھ روابط رکھنے کیلئے پی ٹی سی ایل نے واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیا
February 20, 2021 - دابے جی کی انسان دوست شخصیت واجد علی شاہ انتقال کر گئے
February 20, 2021 - علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فاصلاتی نظام کیلۓ نئی پالیسی تشکیل دیدی
February 19, 2021 - آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے دفتر میں سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق کیلئے خصوصی سیل قائم
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور پروفیسر محمد اشرف گناترا کی خدمات قابل ستائش ہیں ، گورنر سندھ عمران اسماعیل

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور پروفیسر محمد اشرف گناترا کی خدمات قابل ستائش ہیں ، گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی ( اے آئی اے ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گلشن اقبال میں المصطفیٰ میڈیکل سینٹر کے دورے کے موقع پر جدید خطوط پر قائم کئے جانے والے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کردیا اس موقع پر گورنر سندھ نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی حنیف طیب اور ٹیکا پاکستان کے کوآرڈی نیٹر ابراہیم کترجی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات جان کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں کٹے ہونٹ اور تالو سے متاثرہ بچوں کیلئے مفت آپریشن کے دائرے کو مزید وسیع کیا جارہا ہے اس ضمن میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور پروفیسر محمد اشرف گناترا کی خدمات قابل ستائش ہیں حاجی محمد حنیف طیب کہا کہ اب تک تقریباً 60000 کٹے ہونٹ اور تالو سے متاثرہ بچوں کے مفت آپریشن کئے جاچکے ہیں جبکہ جدید آپریشن تھیٹر کے قیام سے بڑے پیمانے پر مفت آپریشن یقینی بنائے جائیں گے ، ٹیکا نے آپریشن تھیٹر کو اپ گریڈ اور المصطفیٰ کے تحت گرلز کالج میں آڈیٹوریم ، فرنیچر اور کمپیوٹر لیبارٹری حاصل کرنے کیلئے اسپانسر بھی کیا ہے ابراہیم کتری نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے

About author