جامعہ کراچی نے 95 طلبا کو ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کردیں

جامعہ کراچی نے 95 طلبا کو ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کردیں

کراچی ( اے آئی اے ) جامعہ کراچی نے 95 طلبا کو ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کردیں تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آربی) کے حالیہ اجلاس میں95 طلبا و طالبات کو ایم فل ، پی ایچ ڈی ، ایم ایس ( ماسٹرآف سرجری ) ، ایم ڈی ( ڈاکٹر آف میڈیسن ) اور ایم ایس کورس ورک ( 30 کریڈٹ آرز ) مکمل کرنے پر ڈگریاں تفویض کی گئیں ہیں جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ذیشان فیصل خان ( انٹرنیشنل ریلیشنز ) ، محمود شیخ ( فارما کو گنوسی ) ، ملک واجد حسین چن ( میرین بائیو لوجی )، ثوبیہ اقبال ( پبلک ایڈمنسٹریشن ) ، افشاں عباس ( فارماکولوجی ) ، محمد قاسم صدیقی ، محمد سہیل ( اصول دین ) ، ایم شبیر ( اسلامک اسٹڈیزایس زیڈ آئی سی ) ، اسما رانی ، شہنیلا حیدر رضوی ( میتھمیٹکس ) ، عائشہ ناز ( اردو ) ، ایم رمضان ( اسلامک ہسٹری ) ، کلیم اللہ، حافظ نوید انور ، ایس ایازاحمد شاہ ( قرآن وسنہ ) ، ارجمند زہرہ ( یورپین اسٹڈیز ) ، یمنیٰ خورشید ( مالیکیولر میڈیسن )، ماریہ تاج محمد ( کیمسٹری ) ، مایورخان ، اسلام داد ( زولوجی ) ، قدسیہ بیگم ( بائیو کیمسٹری )، سطوت قریشی ( فزکس ) ، ندا ، صبا ضیا ( سائیکالوجی ) ، طوبیٰ محفوظ ( فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ) اور ردا مسعود ( فارما سیوٹیکس ) شامل ہیں ، ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں امتیاز احمد ، ذوالفقار علی طاہر ، دلاور علی ( میرین بائیولوجی ) ، فرخندہ عماد ، عائشہ احمد ( سائیکولوجی ) ، میمونہ امبر ( مائیکروبائیولوجی )، شوکت ولی ، حرا ستار ، ثناء فاطمہ ، ارم اصغر علی ، محمد عثمان ، صادق نور خان ، دائم آصف راجہ ، عزیز الرحمن ، کاشف حسین ، مہوش سولنگی ، شاہدہ ، نداتبسم ، فائزہ سلیم ( کیمسٹری ایچ ای جے ) ، کنول آفتاب ، افضل احمد ( انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ) ، لئیق احمد ، عبدالرشید ، سلمان محمود ( اسلامک لرننگ ) ، نگہت پروین ( انوائرمنٹل اسٹڈیز )، ایم طلحہ سلیم ( فارماسیوٹیکس )، عالیہ سلیم ، انعم خان ( ہسٹری ) ، ظفر علی ( پاکستان اسٹڈیز )، فرحین احمد ( بائیوٹیکنالوجی )، رابعہ اعوان ، توصیف امتیاز ( فارماسیوٹیکل کیمسٹری )، شازیہ ظہور ( اردو ) ، سیدہ تبسم زہرہ ، سعدیہ برجیس ، شارقہ خواجہ ( فارماکولوجی )، درشہوار گل ، نوید خاور ( کیمسٹری ) ، شمس الرحمن ، رفیع الدین ، عبدالناصر عثمانی ( قرآن وسنہ )، الطاف الرحمن ، عطااللہ ( اصول دین )، احسان اللہ ، ہارون الراشد، مدیحہ حسن ( زولوجی ) ، امتیاز حسین ( سوشیالوجی ) ،ایم ایس ماسٹر آف سرجری کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر شرجیل بشیر اور ڈاکٹر سیدہ آرزو شامل ہیں جبکہ ایم ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر عبداللہ یحییٰ اور ایم ایس کورس ورک ( 30کریڈٹ آرز ) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں میر حمزہ اور عرفان اللہ شامل ہیں

About author