مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کو عہدے سے ہٹادیا گیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کو عہدے سے ہٹادیا گیا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کو عہدے سے ہٹادیا گیا تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کو عہدے سے ہٹا کر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے لئے مولانا عبدالخبیر آزاد کو چیئرمین مقرر کئے جانے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے مفتی منیب الرحمن گزشتہ کئی برسوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پرفائز تھے وزارت مذہبی امور کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں 19 ارکان شامل ہیں جن میں ڈاکٹر راغب نعیمی ، حسین اکبر ، مولانا فضل الرحیم ، ڈاکٹر یاسین ظفر ، مفتی اقبال چشتی ، ڈاکٹرمفتی علی اصغر ، فیصل احمد،سید علی قرار نقوی ، مفتی فضل جمیل ، حافظ عبدالغفور ، یوسف کشمیری ، قاری میر اللہ ، حبیب اللہ چشتی ، مفتی ضمیر شامل ہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں سپارکو ، محکمہ موسمیات ، سائنس ٹیکنالوجی اوروزارت مذہبی امورکا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہے

About author