پی ایم آر سی کا سستے گھروں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے اسلامی و روایتی بینکوں کے ساتھ معاہدہ

پی ایم آر سی کا سستے گھروں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے اسلامی و روایتی بینکوں کے ساتھ معاہدہ

کراچی ( اے آئی اے ) پی ایم آر سی کا سستے گھروں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے اسلامی و روایتی بینکوں کے ساتھ معاہدہ تفصیلات کے مطابق پاکستان مارگیج ری فنانس کارپوریشن ( پی ایم آر سی ) کا ٹرسٹی کی حیثیت سے اسلامی و روایتی بینکوں کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے پی ایم آر سی نے ایک ٹرسٹی کی حیثیت سے چھ اسلامی اور روایتی بینکوں کے ساتھ ماسٹر گارنٹی معاہدے پر دستخط کیے ہیں ان بینکوں میں میزان بینک ، حبیب بینک ، بینک اسلامی ، فیصل بینک ، جے ایس بینک اور سونیری بینک شامل ہیں یہ حکومت کے ‘نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام’ کے سلسلے کا اور سب کو سستے مکانات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک پاکستان کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد نے کہا کہ حکومت کی مارک اپ زرِ اعانت سہولت کے تحت مارگیج پورٹ فولیو کا رسک کوریج بینکوں کو مطلوبہ اطمینان فراہم کرے گا جس سے وہ کم آمدن طبقے کو نیا مکان خریدنے یا تعمیر کرانے کیلئے قرضہ دے سکیں گے حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک اور عالمی بینک کے مالی تعاون سے ایک کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ قائم کیا ہے جس کا ٹرسٹی پاکستان مارگیج ری فنانس کارپوریشن ( پی ایم آر سی ) کو بنایا گیا ہے حکومت پاکستان خاص طور پر کم آمدن اور غیر رسمی آمدن والے طبقوں کو سستے مکانات کی فراہمی کا جو وژن رکھتی ہے اس کے مطابق کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ مارگیج کے بنیادی سرمایہ کاروں کو پہلے خسارے کی بنیاد پر 40 فیصد تک رسک کوریج فراہم کرے گا یہ گارنٹی اِن بنیادی سرمایہ کاروں کا کریڈٹ رسک جزوی طور پر کم کر دے گی جس سے بینکوں کو سازگار ماحول ملے گا اور وہ کم آمدن طبقے کو مکانات کے لیے قرضہ دے سکیں گے مارگیج مارکیٹ کی حرکیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اور مارکیٹ کی نمو کو سہارا دینے کیلئے یہ اسکیم تیار کی گئی ہے

About author