قومی ترقی کے لیئے حکومت کو چاہیے کہ وہ تعلیمی شعبے پر سرمایہ کاری کرے ، ڈاکٹر خالد محمود عراقی

قومی ترقی کے لیئے حکومت کو چاہیے کہ وہ تعلیمی شعبے پر سرمایہ کاری کرے ، ڈاکٹر خالد محمود عراقی

کراچی ( اے آئی اے ) قومی ترقی کے لیئے حکومت کو چاہیے کہ وہ تعلیمی شعبے پر سرمایہ کاری کرے ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے تحت کراچی یونیورسٹی بزنس انکیوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا بیحد مشکور ہوں جنہوں نے انفرادی طور پر یا اپنی کمپنیوں کے ذریعے مذکورہ سینٹر کے قیام میں تعاون کیا اور جامعہ کراچی میں اس طرح کے مزید منصوبوں کے لئے وہ اپنا بھر پورکردار ادا کریں گے مذکورہ سینٹر کے قیام کا مقصد طلباوطالبات کو چھوٹی سطح پر کاروبار اورکسی اور پر انحصار کرنے کے بجائے اپنا روزگار شروع کرنے کی جانب راغب کرنا ہے اس موقع پر الکوثر پاکستان آپریشنز کے کوآرڈی نیٹر قائم مہدی نے کہا کہ ملک کی مختلف جامعات کے 400 سے زائد طلبہ کواسکالرشپ کی مد میں 15 سے 20 ملین روپے سالانہ فراہم کر رہے ہیں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ جامعات تبدیلی کا محرک ہوتی ہیں اور ان سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں آسکتی ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ وہ تعلیمی شعبے پر سرمایہ کاری کرے کیونکہ یہ سرمایہ کاری قومی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی ، عصر حاضر کی جدید ایجادات روزمرہ زندگی کا اہم جز بن چکی ہے ، تحقیق کے ذریعے ہم ملک کو درپیش مسائل حل کرسکتے ہیں ، تحقیق کا مقصد محض ڈگری کا حصول نہیں ہونا چاہئے بلکہ تحقیق ایسی ہونی چاہیے جس سے معاشرے کو فائدہ بھی ہو

About author