اسٹیٹ بینک پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کا سروے شروع کردیا

اسٹیٹ بینک پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کا سروے شروع کردیا

کراچی ( اے آئی اے ) اسٹیٹ بینک پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کا سروے شروع کردیا تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے ترسیلات زر کے رجحانات اور امکانات جانچنے کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کا سروے شروع کردیا ہے وزارت سمندر پار پاکستانیزاور انسانی وسائل کی ترقی ، وزارت تجارت، وزارت خارجہ امور اور پاکستان ریمیٹنس انیشیٹیو( پی آر آئی ) کی مدد سے یہ سروے پاکستانی قونصل خانوں اور سفارت خانوں ، پاکستانی بینکوں کی سمندر پار برانچوں نیز آن لائن کیا جارہا ہے بینک دولت پاکستان نے وزارت منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات کی شراکت سے ترسیلات زر کے حالیہ رجحانات اور مستقبل کے منظر نامے کا تجزیہ کرنے کی غرض سے سمندر پار پاکستانیوں کا ایک سروے شروع کیا ہے ، یہ سروے 9 جنوری 2021ء تک تمام سمندر پار پاکستانیوں کو دستیاب ہوگا۔سروے میں ان مضمر عوامل کو جانچنے کی کوشش کی گئی ہے جو ترسیلات زر کے حالیہ برتاؤ پر اثر انداز ہوئے جن میں غیررسمی سے باضابطہ چینلز کی طرف لوگوں کا آنا، بینکوں کی عمارات میں جانے کے بجائے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا اختیار کرنا ، مستقبل میں پاکستان واپس آنے کے منصوبے نیز اگلے چھ ماہ کے دوران متوقع طور پر بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی رقم شامل ہیں

About author