سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کراچی کے تین طبی مراکز کو کورونا ٹیسٹ کرنے کی منظور ی دے  دی

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کراچی کے تین طبی مراکز کو کورونا ٹیسٹ کرنے کی منظور ی دے دی

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کراچی کے تین طبی مراکز کو کورونا ٹیسٹ کرنے کی منظور ی دیدی تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈائریکٹوریٹ آف لائسنسنگ اینڈ ایکریڈیشن کی ٹیم نے کراچی کے چار طبی مراکز کا معائنہ کیا تاکہ کوویڈ ٹیسٹ کئے جا سکیں اور ان میں سے تین مراکز مہدی اے مانجی لیبارٹری ، المصطفیٰ میڈیکل سینٹر اور میڈی کیئر کارڈیک اینڈ جنرل اسپتال میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی منظور ی دے دی ہے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او سید باقر رضا رضوی نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی ) کی طرف سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں شرکت کی اس ویڈیو کانفرنس میں ہیلتھ کیئرکمیشن کے صوبائی افسران ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی ، این سی او سی نے ہیلتھ کیئرکمیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پرائیویٹ اسپتالوں کے طبی عملے کی تفصیلات اور کورونا ویکسین ٹرائل کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کریں تاکہ عملے کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جاسکے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سید باقر رضا نے ڈائریکٹوریٹ آف لائسنسنگ اینڈ ایکریڈیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرائیویٹ اسپتالوں کے طبی عملے کا مکمل ڈیٹا مرتب کرکے این سی او سی سے شیئر کرے

About author